وزیراعظم نےایف بی آرٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دےدی

وزیراعظم شہبازشریف نےٹیکس ریونیو اورٹیکس نیٹ بڑھانےکےساتھ ساتھ ٹیکس لیکیج روکنےکیلئےجدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پر مبنی ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دےدی۔

وزیراعظم کےزیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیوکےامور سےمتعلق اہم اجلاس  ہواجس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس ریونیواورٹیکس نیٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس لیکیج روکنے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پرمبنی ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پیش  کیا۔وزیراعظم نےایف بی آرکےتیارکردہ ٹرانفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دےدی۔

ایف بی آر کی جانب سےمرتب کردہ اس پلان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کاموثر استعمال ،ٹیکس وصولی کوبہتربنانےکےلیےایمانداری کےساتھ کارکردگی دکھانے والے افسران اورعملے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس قوانین کےنفاذ کو بہتربنانےکےحوالے سے جامع حکمت عملی شامل ہے۔

یہ پروگرام ایف بی آرکے افسران اورماہرین نےچیئرمین ایف بی آرکےساتھ مل کر گزشتہ چالیس دن میں مرتب کیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس تاریخی بلندی کو چھوگیا

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نےایف بی آرکے نفورسمنٹ نظام کو مزید فعال بنانے کےحوالے سےجامع حکمت عملی ترتیب دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،نجی شعبہ کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Back to top button