گلہریوں نےٹرین کاسفرکیسےمعطل کیا؟

لندن میں2 گلہریوں نےگیٹ وِک سے رِیڈنگ جانےوالی ٹرین میں گُھس کرسفرمعطل کروا دیا۔

رپورٹ کےمطابق گلہریوں نے گریٹ ویسٹرن ریلوے(جی ڈبلیو آر پرصبح 8بج کر54 منٹ پر گیٹ وِک سےرِیڈنگ جانےوالی ٹرین میں گُھس کرمسافروں کودوسرےڈبےمیں جانےپرمجبور کر دیا۔

ٹرین کے مسافروں نےعملے کوگلہریوں کےبارےمیں بتایا تواُنہوں نےگلہریوں کوٹرین سےنکالنے کی کوشش کی جس کےبعدایک گلہری تونکل گئی لیکن دوسری کونکالنے میں ناکام رہےاورٹرین کا سفرریڈہل کےمقام پرمعطل کرنا پڑا۔

ترکیہ میں پاکستانی سرجڑی بچیوں کاکامیاب آپریشن

جی ڈبلیو آرکے ترجمان نےبتایا کہ عملےنےگلہریوں کوریڈہل کےمقام پرمونگ پھلیوں کالالچ دے کراورجھاڑو سےڈرا کر ٹرین سےنکالنے کی بھرپورکوشش کی گئی لیکن تمام ترکوششیں بےسود ثابت ہوئیں اورمنتظمین نےٹرین کودوبارہ رِیڈنگ بھیج دیا۔

Back to top button