ترکیہ میں پاکستانی سرجڑی بچیوں کاکامیاب آپریشن

ترکیہ میں سرسےجڑی پاکستانی جڑواں بہنوں کوطویل آپریشن کےبعدعلیحدہ کردیا گیا اور دونوں کی حالت خطرےسےباہرہے۔

پاکستانی جڑواں بہنون منال اورمرہا کا آپریشن60طبی ماہرین پرمشتمل ٹیم نےکیاجو 4 گھنٹوں تک جاری رہا۔

پاکستان میں پیداہونےوالی جڑواں بچیوں کےغریب والدین نےعلاج میں مددکےلیےترک صدر طیب اردوان سےاپیل کی تھی۔

ترک صدرکی ہدایت پریہ بیڑہ لندن میں مقیم معروف ماہراطفال اورنیورو سرجن اویس جیلانی نےاُٹھایا۔

پاکستان سےجڑواں بچیاں رواں برس مئی میں انقرہ پہنچی تھیں اورجولائی میں ان کاآپریشن ہوا اوراب دونوں کی جسمانی و دماغی نشونما بالکل درست ہورہی ہے۔

گلہریوں نےٹرین کاسفرکیسےمعطل کیا؟

بچیوں کےوالدنےترک صدراور لندن سےخصوصی طور پرترکیہ آنےوالےڈاکٹر اویس جیلانی سمیت انکی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔

Back to top button