خیبر پختونخوا کے18ہزارسےزائد والدین کابچوں کی پولیوویکسی نیشن سےانکار

خیبرپختونخواکے18ہزار سےزائد والدین نےبچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانےسے انکارکردیا۔

خیبر پختونخوا کے27 اضلاع میں9انسداد پولیو مہم سےمتعلق اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔

 دستاویز کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر56 لاکھ86 ہزار بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ18ہزارسےزائدوالدین نےبچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانےسےانکارکیا۔پشاور میں سب سےزیادہ8ہزار672والدین نےبچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانےسےانکارکیا۔

 واضح رہےکہ لاہوراورراولپنڈی کےسیوریج نمونوں میں پولیووائرس ملاہے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کےانچارج خضر افضال کےمطابق لاہورمیں گلشنِ راوی، آؤٹ فال روڈ اور محمود بوٹی کےسیوریج میں پولیووائرس ملا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کےعلاقےصفدرہ آباد اورسرائے کلاں کےسیوریج سےلیےگئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت قومی صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کےلیے ایڈوائزری جاری کردی

انچارج خضرافضال کےمطابق راولپنڈی کےماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس گردش کررہاہے۔

Back to top button