پاکستان کے 3 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے3اضلاع ٹھٹھہ،عمرکوٹ اور نوشہرو فیروزکےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ انسداد پولیو مہم کےمطابق مثبت نمونوں کاجنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹرسےہے،ماحولیاتی نمونوں کےسیمپلز 23 اور24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔

سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی، ملک گیرپولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔

ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرےپلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچےپولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Back to top button