اسپیکر کے حکمنامے پر دستخط ، رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی

اسپیکر نے حکمنامے پر دستخط کردیے، رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔
قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکرایازصادق نے ایم این ایزکی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔
ملک کی بہتری کےلیے پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلیے تیار ہیں : رانا ثناء اللہ
ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے اسکیل کو مدنظررکھ کر بڑھائی گئی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل اس سے قبل پنجاب اسمبلی نے بھی اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔