بجلی 1 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ساڑھے 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافہ صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بلوں میں وصول کریں گی۔بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ نیپرا نے 26 دسمبر کو سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button