پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں شرکت کیلئے چین پہنچ گیا

پاکستانی وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) سے3 روزہ مذاکراتی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گیا۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورحماد اظہر پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ مذاکراتی اجلاس 21 جنوری سے 23 جنوری تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف حکام سے 21 جنوری سے براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ پاکستانی وفد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) وزرات خارجہ اوروزرات داخلہ کے حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد مذاکرات سے قبل 20 جنوری کو باہمی میٹنگ بھی کرے گا۔
خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گذشتہ ماہ دسمبرمیں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے جواب میں 150 سوالوں کے جواب8 جنوری 2020 تک طلب کیے تھے۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف بھارتی سازش اس بار بھی ناکام۔ ان سوالات میں پاکستان میں مدرسوں سےمتعلق زیادہ وضاحتیں طلب کی گئی تھیں جب کہ منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےسےمتعلق پیش رفت سمیت دہشت گردوں پرقائم مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نظر ثانی رپورٹ 8 جنوری کو ایف اے ٹی ایف کوبھجوا چکا ہے جس کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اورمنی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔ تظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button