عمررسیدہ امریکی ملازم102سال کی عمرمیں ریٹائر

مسلسل چھ عشروں تک انڈیانا حکومت میں کام کرنے کےبعد 102 برس کےباب وولمراگلےماہ ریٹائرہوجائیں گے۔ ان کے مطابق’میرا جسم کہہ رہا ہے کہ اب جانے کا وقت ہوگیا ہے۔‘
واضح رہےکےانڈیانا کےقدرتی وسائل کےادارے میں وہ ساٹھ برس سےسروے کا کام کررہےہیں اوراگلےماہ 6 فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ باب 1962 میں اس ادارے سےوابستہ ہوئےتھے۔ دوسری جنگی عظیم میں وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور اب بھی روزانہ سروے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ انہیں ریٹائرہوجانا چاہیے۔ ملازمت کے بعد وہ اپنا وقت کتب بینی اور باغبانی میں گزاریں گےاوران جزائر کا دورہ کریں گےجہاں دوسری عالمی جنگ میں موجود تھے۔ اسی لیےباب کوانڈیانا کا سب سےبڑا فوجی اعزازبھی دیا گیا ہے۔

اپنی مدتِ ملازمت میں انہوں نے پوردوا یونیورسٹی سے زراعت کی سند حاصل کی اورشروع میں کاغذ پینسل سےسروے کیا اور اب وہ جدید ترین آلات اورجی پی ایس سسٹم سے یہ کام کررہے ہیں۔ اپنی زندگی میں وہ فوج کےتجربے کوسب سے اہم سمجھتے ہیں۔ پرل ہاربرپرہونےوالےحملےکےبعد انہوں نےفوج میں شمولیت اختیارکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button