ٹی20سیریزکیلئےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی لاہورآمد

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی سیریزاورایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعےلاہورایئرپورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان کی قیادت میں وفد نےمہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ ٹیم کو لاہورایئرپورٹ کےخصوصی ٹرمینل سے سخت سیکیورٹی حصارمیں ہوٹل پہنچایا گیا۔


ہوٹل پہنچنے پربنگلادیشی کپتان محمود اللہ سمیت کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیےگئے، جبکہ ہوٹل میں موجود افراد نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ سری لنکا کے آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے اور نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر ڈینی مورسن بھی لاہور پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی جمعرات کو ہوگی۔


واضح رہے کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button