فکسنگ کو روکنے کیلئے کرکٹ بورڈ نے سخت فیصلے نہیں کیے

پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں اگر کوئی مثال میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سخت قوانین بنانے چاہییں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے اور سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
پاکستان کے لیے بین الااقوامی کر کٹ میں 558میچوں میں 11196رنز اور 541وکٹیں حاصل کر نے والے مایہ ناز آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ حقیقیت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب وقت ہے کہ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ،وہ درست کہہ رہا ہے ،اب آپ قوانین بنائیں اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button