برطرف شہزاد ارباب کا کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا امکان

وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب جنہیں گزشتہ دنوں چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ اس بار شہزاد ارباب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین کے ساتھ قریبی وابستگی کی وجہ سے یا چینی بحران کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ اس وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم بابر اعوان کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد ارباب کو اب وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے واپس لایا جا رہا ہے اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ ملے گا۔
خیال رہے کہ شہزاد ارباب کابینہ کے واحد رکن تھے جنہیں چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد کابینہ سے نکالا گیا جب کہ باقی افراد کے قلمدان تبدیل کئے گئےتھے۔ ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ میں براہ راست یا بالواسطہ نامزد افراد میں مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار اور جہانگیر ترین شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button