عظمیٰ کاردار بشریٰ بی بی کے خلاف بولنے پرعہدے سے فارغ

https://www.youtube.com/watch?v=N2nP4dqCv5k&t=5s
خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی سامنے آنے والی کال میں ان کی طرف سے بشریٰ بی بی پروزیر اعظم کو کنٹرول کرنے اور مختلف لوگوں کو نوازنے کا الزام عائد کیا گیا تھا.
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button