اسرائیل کا امریکی کانگریس کی مسلم خواتین کوویزہ دینے سے انکار

اسرائیل نے تل ابیب مخالف بیان دینے پر امریکی کانگریس کی مسلمان خواتین کو اپنے ملک کا ویزہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر اور راشدہ طالب کا دورہ اسرائیل طے شدہ تھا، جہاں سے انہیں فلسطین جانا تھا۔تاہم تل ابیب کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ برتاؤ پر متنازع بیان دینے پر مذکورہ پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی رکنِ کانگریس رشیدہ طالب کا تعلق فلسطین سے ہے اور الہان عمر ایک صومالی مہاجر کی بیٹی ہیں۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ خواتین پر پابندی کے فیصلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت شامل ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ’تمام ناقدین اور دورہ کرنے والوں کے لیے کھلا‘ ہے لیکن بائیکاٹ کی حمایت کرنے والی 2 امریکی کانگریس خواتین کے لیے داخلہ ممنوع ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں الہان عمر اور رشیدہ طالب نے ایوانِ نمائندگان میں قدم رکھا تھا اور علی الاعلان اسرائیل کے خلاف فلسطین کی بائیکاٹ تحریک اور ترک سرمایہ و پابندی (بی ڈی ایس) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button