ملکی سلامتی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا

پاکستان کی فوجی قیادت نے ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 233ویں کور کمانڈرزکانفرنس جی ای ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا، جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی تیاریوں کو سراہا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دَل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا۔


شرکا نے کورونا وائرس کی وبا کے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وبا کے خلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مجموعی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ فورم نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button