سشانت سنگھ کی آخری فلم آج ریلیز ہوگی

سوشانت راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ` آج شام ساڑھے سات بجے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو رہی ہے
سشانت راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ 24 جولائی (آج) کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر انڈیا، برطانیہ، کینڈا اور امریکہ میں سبسکرائبر اور نان سبسکرائیبرز سب کے لیے ریلیز ہو گی۔
اس موقع پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر لوگ ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اہلِخانہ نے ان کی موت کے بعد سے انتہائی بردباری اور تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن بالی ووڈ کے کچھ ستارے ان کے نام کا جھنڈا اٹھا کر جیسے دنگل پر نکلے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر برپا طوفانِ بدتمیزی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
ٹی وی چینلز پر وہ کھلم کھلا لوگوں پر الزامات لگاتی دکھائی دیتی ہیں اور جو کوئی انہیں روکنے کی کوشش کرتا ہے تو ان کی سوشل میڈیا ٹیم جسے ’ٹیم کنگنا‘ کہا جاتا ہے وہ ہاتھ دھو کر اس شخص کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ آج کل ان کا نیا نشانہ اداکارہ تاپسی پنو ہیں جنہیں ان کی بہن رنگولی کنگنا کی ’سستی کاپی‘ کہہ کر بلاتی ہیں۔ تاپسی نے سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی تعریف کر ڈالی جو کنگنا کو سخت ناگوار گزرا۔ بہر حال اب اداکار اور سیاست دان نغمہ نے کنگنا کو چھیڑنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک میم پوسٹ کی ہے جس میں کنگنا کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اقربا پروری کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں جنہیں بالی ووڈ میں ان کے سابق بوائے فرینڈ ادتیہ پنچولی نے پہنچایا اور پھر مہیش بھٹ نے انہیں فلم ’گینگسٹر‘ میں بڑا بریک دیا۔اس کے بعد ان کے دوسرے مبینہ بوائے فرینڈ رتک روشن نے انہیں ’کرش تھری‘ میں بریک دیا اور تو اور انہوں نے اپنی ہی بہن کو ہی اپنا مینیجر رکھا ہوا ہے۔ اب کنگنا کی ٹیم کو نیا کام مل گیا ہے اور اس ٹیم نے سوشل میڈیا پر نغمہ کے بخیے ادھیڑنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
فلسماز انوراگ کشیپ نے ان دونوں حسیناؤں کے درمیان معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس تمام ہنگامے سے سشانت سنگھ راجپوت کی روح بھی پناہ مانگ رہی ہو گی۔ ادھر اداکار علی فضل بھی دیگر بالی ووڈ ہستیوں کی طرح لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے ہیں بالی ووڈ میں ’اندر والے اور باہر والوں‘ کی اس بحث پرعلی فضل نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کے سبب تمام کام رکے ہوئے ہیں فلمیں ریلیز نہیں ہو رہیں نئے پراجیکٹ طے نہیں کیے جا رہے۔ حالات سازگار نہ ہوں تو بھی جینا تو نہیں چھوڑ سکتے۔‘
علی فضل کو بھی انڈسٹری میں دس سال ہو چکے ہیں۔ سنہ 2009 میں راج کمار ہیرانی کی فلم تھری ایڈیٹس میں ایک چھوٹے سے کردار کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے علی فضل کا کہنا ہے کہ زندگی میں مثبت رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button