پاکستان میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

انسانی حقوق کی صورتحال گزشتہ ایک سال میں بہتری کا نام ہی نہیں لے رہی.غیرسرکاری تنظیم ایچ آرسی پی کےاعدادوشمارکےمطابق جنوری 2019 سےلیکرجولائی تک ملک کےمختلف شہروں میں خواتین کےساتھ جنسی زیادتی کے250 واقعات رپورٹ ہوئے۔۔ 245 خواتین کواغواء جبکہ 51 کیساتھ تیزاب گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔10 سالہ فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ شرمناک قرار پایا۔۔
انسانی حقوق پر کام کرنے والے ماہرین کے مطابق موجودہ حکومت میں آزادی اظہار رائےپرپابندیاں دیکھنے کو ملیں جبکہ اس حوالے سے وزارت انسانی حقوق کوئی کردارادانہ کرسکی۔۔
وزارت انسانی حقوق کا دعویٰ ہے کہ وزارت نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور بزرگ شہریوں سے متعلق قوانین کے مسودے تیار کئے ہیں تاہم اس حوالے سے میڈیا کو باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیاگیا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button