صبا قمر کے بے حیا فوٹو شوٹ پر تنقید بھی، لیکن تعریف بھی


مسجد وزیر خان میں رقص فلمانے پر ایک تنازع کے بعد کریمنل کیس کا سامنا کرنے والی متنازع اداکارہ صبا قمر نے اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا تو ان کے مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، تاہم شوبز شخصیات نے صبا قمر کی تعریفیں کرتے ہوئے انکے تصویروں میں اپنائے گے انداز کو دل چرانے والا قرار دیا۔
صبا قمر نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، تاہم ان کی بولڈ تصاویر پر مداح ناراض دکھائی دیے اور ان کی تصاویر پر برے کمنٹس کیے۔ بعض مداحوں نے صبا قمر کے انداز کو نا مناسب قرار دیا۔ مداحوں کی تنقید پر صبا نے جواب دینے کی بجائے اگلے ہی دن اپنے فوٹو شوٹ کی مزید بولڈ تصاویر شیئر کر دیں، اس پر انکے مداحوں نے مزید سخت اور برے کمنٹس کیے۔ صبا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں موسم سرما کے خواتین کے لباس کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تصاویر میں لیدر یا چمڑے کے بنے جدید انداز کے گرم کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مداحوں نے ان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر اعتراض کرتے ہوئے ان کے انداز کو بے حیائی پھیلانے کا سبب قرار دیا جب کہ شوبز شخصیات نے ان کے انداز کو دل چرانے والا قرار دیا۔
یاد رہے کہ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ دفعہ 295 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں صبا قمر کے ساتھی اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں کی جانب سے معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button