ناخنوں میں فنگس سے نجات دلانے میں مددگار آسان طریقے

پیروں کے ناخنوں میں فنگس کافی عام مسئلہ ہے اور عموماً انگوٹھے کے ناخن کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔اس کی واضح علامت ناخن کی رنگت سفید، بھوری یا زرد ہو جانا ہے۔یہ فنگس ایک سے دوسرے ناخن تک پھیل سکتی ہے اور اس کے نتیجے ناخن کی موٹائی گھٹ جاتی ہے یا وہ ٹوٹنے لگتا ہے۔

پیروں کے ناخنوں کی اس فنگس کو دیکھنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا اور کئی بار یہ مسئلہ تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو ٹوٹکوں یا طریقوں کے ذریعے اس سے نجات مل سکتی ہے۔

وکس کا استعمال تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی نظام تنفس کے امراض کے خلاف ہوتا ہے مگر اس میں موجود اجزا پیروں کے ناخنوں کی فنگس کے علاج میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وکس سے فنگس کے علاج میں مدد ملتی ہے جبکہ ایک اور تحقیق میں بھی اس کی تصدیق ہوئی۔

Related Articles

Back to top button