وزیر اعظم عمران خان کا کیپیٹل ہل میں بھرپور خیرمقدم کرنے پر ’’ کانگریشنل پاکستان کوکس‘‘ سے اظہار تشکر

واشنگٹن:وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں کیپیٹل ہل میں ’’ کانگریشنل پاکستان کوکس‘‘ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کیپیٹل ہل میں بھرپور خیرمقدم کرنے پر’’ کانگریشنل پاکستان کوکس‘‘ کا شکرگزار ہوں،حکومت پاکستان کا امریکہ کے ساتھ باہمی اعتماد اور باہمی عزت واحترام کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھانے کا ارادہ ہے ۔افغان امن عمل کےتحت خطے میں امن و استحکام پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہےپاکستان افغان امن عمل میں پیش رفت کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ۔اس موقع پر کانگرس کی نمائندہ شیلاجیکسن لی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پرامریکی کانگریس کے نمائندگان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی خیر مقدمی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔تقریب میں اسپیکر امریکی ایوان نینسی پیلوسی اور اقلیتی رہنما کیوین میک کارتھی سمیت سینیٹرگیری پیٹر، سینیٹر شیروڈ، براون، سینیٹر کرسوین ہولین، اور خارجہ امور کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button