سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں دتہ خیل کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد خان اور سپاہی محمد شمیم شہید ہوئے۔
اس سے قبل 5 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button