سری لنکا نے دوسرے ٹی20 میں بھی پاکستان کو شکست دے دی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔توسری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے راج پکسے 77،جے سوریا34 اور شناکا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں ۔
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن انتہائی ناقص رہی ، کوئی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا ۔پہلے 3 اوورز میں ہی اوپنر فخر زمان اور بابر اعظم پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز نے 26، احمد شہزاد13،عمر اکمل صفر،وہاب ریاض 7، شاداب خان صفر،محمد عامر5 اور محمد حسنین نے 1 رن بنایا ۔
عماد وسیم 47 اورآصف علی 19 رن بنا کر نمایاں رہے ۔
سری لنکا کی جانب سے سنداقان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ راجیتا نے 2 شکار کیے اس کے علاوہ پرادیپ اور یوڈانا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
3 میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم سری لنکا نے 2-0 سے واضح برتری حاصل کرلی ہے ۔
