حکومت نے نیشنل سیونگ سکیم پر منافع کی شرح کم کردی

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی مختلف سکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیونگ سرٹیفیکٹ میں یکم نومبر کے بعد کی جانے والی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح کم کی گئی ہے، اس سے قبل کی گئی سرمایہ کاری کے منافع میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 2.33 فیصد کمی سے 10.68 فیصد کردی گئی جبکہ پینشن بہبود سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 2.28 فیصد کم کرکے 12.48 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ ہر شرح منافع 2.04 فیصد کم کرکے 10.92 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ ہر شرح منافع 1.70 فیصد کم کرکے 11 فیصد کردیاُ گیا۔

سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 2.05 فیصد گھٹا کر 8.20 فیصد ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button