شبر زیدی کا گاڑیوں پر لگائے گئے ٹیکسز سے اظہار لاتعلقی

 چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا  گاڑیوں پر لگائے گئے ٹیکسز پر گفتگو کرتے ہوے لاتعلقی کا اظہار کیا اور ان کا کہںا ہے گاڑیوں کے ٹیکسز میں نہ ہم نے کوئی تبدیلی کی اور نہ ہی اس سے ہمارا کوئی تعلق ہے۔

ہم ںے آٹے، سوجی اور دال پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ ٹیکس لگایا ہوتا تو اس کا جواب دہ ہوتا، بغیر ٹیکس لگائے روٹی کی قیمت بڑھی ہے تو اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں، اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ شبر زیدی نے بتایا کہ گزشتہ رات کراچی کے تاجروں، فیصل آباد چیمبر اور اپٹما کے لوگوں سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں زیرو ریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، اپٹما کا مطالبہ ہے کہ درآمدی یارن کو ڈی ٹی آر ای کی سہولت دی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسی سیکٹر کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق بھی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، لوگ شناختی کارڈ کی آڑ لے کر مختلف چیزوں کو کور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے تمام چیزوں کو الگ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ 47 ہزار افراد کے لیے ہے لہٰذا شناختی کارڈ کامسئلہ ختم ہوچکا اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے دکانداروں کے لیے کہنا تھا کہ ہم چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کو تیار ہیں جس سے ان کا شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں ہوگا اور مزید آسانی ہوگی۔

موبائل ٹیکس کے حوالے سے شبر زیدی نے کہ کہا کہ بے شمار موبائل ایسے ہیں جو بغیر کسی ڈیوٹی کے امپورٹ ہوئے، ان کی تعداد لاکھوں میں ہے، اس طرح کے موبائلوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے لیکن موبائل ڈیلرز اسے 400 روپے کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button