عمران خان پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا:اسحاق ڈار
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ میں اسامہ بن لاد ن سے متعلق آئی ایس آئی کے کردار اور نیوکلیئر سسٹم ختم کرنے کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دئیے ،پاکستان کی بقا عمران خان کی حکومت سے نجات میں ہے جبکہ ادھر میرا گھر سِیل کیا جا رہا ہے اور اُدھر جنرل مشرف جس نے دو دفعہ ملک کا آئین توڑا اور ججوں کو قید کیا، اس کا سِیل شدہ گھر کھلوایا جا رہا ہے، منجمد بینک اکاؤنٹ میں سے پیسے نکلوا کے دئیے جا رہے ہیں۔ میں اپنا معاملہ اللہ رب العزت پر چھوڑتا ہوں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرکے پاکستان کی خودمختاری کو پامال کیا جس پر ہم نے مذمتی قراردادیں پیش کیں لیکن عمران خان نے امریکہ کے دورے پر بیوقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے امریکہ ایجنسیز کو بتایا تھا ۔کیا عمران خان یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے اندر حملہ آئی ایس آئی نے کروایا تھا؟جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ اگر بھارت اپنا نیوکلیئر سسٹم ختم کرلے تو ہم بھی کر لیں گیں ۔اسحاق ڈار نےکہا کہ عمران صاحب کیا آپ کو علم ہے کہ ہماری 6لاکھ اور بھارت کی 19لاکھ فوج ہے ۔بھارت نیوکلیئر سسٹم ختم کر بھی لے تو ہم ختم نہیں کر سکتے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل مشرف کے گھر کو کھول دیا اور منجمد اکاؤنٹ سے پیسے بھی دے دئیے گئے جبکہ میرے گھر کو سیل کر دیا گیا ہے میں اپنے
معاملے کو اللہ پر چھوڑتا ہوں ۔پاکستان کی بھلائی عمران خان کی حکومت سے نجات میں ہے۔
