احتجاج کرنا جرم ہے تو عمران خان پوری قوم کے خلاف مقدمہ کرائیں :شیری رحمان

کراچی:پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تو احتجاج کے لئے کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا اور آج احتجاج پر مقدمات درج ہورہے ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور   قمرزمان کائرہ کے خلاف ایف آئی آر قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما و  سینیٹر شیری رحمان نے لاہور میں احتجاجی ریلی نکالنے پر  مقدمات درج کرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فاشسٹ حکومت نے   احتجاج کرنے کے “جرم” میں مجموعی طور پر لاہور میں دوہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں، خان صاحب! پولیس کو سیاست میں استعمال کرنے سے آپ کی حکومت نہیں بچ سکتی، پرامن مظاہرین پر مقدمات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان عوامی احتجاج سے خوف کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button