شہباز
طلبی پر عدم پیشی، نیب کا شہبازشریف کے جواب پر عدم اطمینان، دوبارہ طلب
Play
Next playlist item
Mute
Current Time
0:08
/
Duration
0:19
1xPlayback RatePicture-in-Picture
Quality LevelsFullscreen
لاہور: نیب نے شہبازشریف کی طلبی کے باوجود غیر حاضری پر بھیجے جانے والے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ طلب کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کو جواز بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کو کل طلب کرلیا
شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور
ذرائع کے مطابق نیب کو شہبازشریف کا جواب موصول ہوگیا ہے جس پر نیب حکام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب ٹیم نے مشاورت کے بعد 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا ہے لہٰذا ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہواجائے، نیب کو مطلوبہ معلومات بھی فراہم کی جائیں۔
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور شہباز شریف اپنے خلاف تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔
