پاک فوج بہترین جنگ لڑنے والی فوج بن گئی ہے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ثابت قدم ہے ، انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو ایل او سی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے ، پاک فوج ثابت قدم ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ، دونوں ممالک کی افواج اس وقت ایل او سی پر آمنے سامنے ہیں۔

بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے جس سے اب تک درجنوں پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں جس پر پاکستان نے عالمی سطح پر شدید احتجاج کیا ہے اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button