آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے: وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی حامد میر کوٹوئٹر پر ان فالو کر دیا

ماضی میں بطور اپوزیشن رہنما حامد میر کے پروگرام کپیٹل ٹاک کے پلیٹ فارم سے بار ہا آزادی صحافت اور آزادی اظہار  کے حوالے سے جذباتی انداز میں بلندوبانگ دعوے کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپر حامد میر کو ان فالو کر کے ثابت کر دیا کہ ان میں میڈیا کی جانب سے مثبت تنقید برادشت کرنے کا کتنا حوصلہ ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے خود کو ان فالو کیے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میرنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک صحافی کے لیے اعزاز  کی بات ہے کہ ایک سیاستدان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کردے۔
یاد رہے کہ حامد میر ماضی کی طرح موجودہ حکومت کےحوالے سے بھی تنقیدی رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان نے انہیں ان فالو کردیا ہے تاکہ اپنی سرکار اور  اس کی پالیسیوں پر تنقید  نہ پڑھنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button