دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ کون ہیں؟

امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ معروف امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔ وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔
ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکی ہیں۔
چوتھے نمبر پر اداکارہ نکول کڈمین کا نام رہا جن کی کمائی 3 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ جینفر انسٹن نے 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button