کشمیر میں ہندو اکثریت مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوقومی نظرئیے کی حمایت کر دی ، پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ، وہاں مسلمان اور ہندو مذہب کے لوگ آباد ہیں ، ہندو اکثریت ظلم کر رہی ہے۔
وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں مودی سے مسئلہ کشمیر پر دوبارہ بات کروں گا ، مسئلہ کشمیر ایک پچیدہ معاملہ ہے۔
ہٹلرمودی کی ہندتوا پالیسی پر امریکی صدر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ، برصغیر میں دو قومی نظریے کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلمان اورہندو مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔مذہب کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں ، عمران خان اور مودی سے اچھے تعلقات ضرور ہیں لیکن دونوں آپس میں دوست ہرگز نہیں۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ لاکھوں کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے اور معاملے کا حل جلد ہونا چاہئے۔
