کشمیر کی خصوصی
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کومسترد کردیا۔۔پاکستان کا موقف ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک عالمی متنازع علاقہ ہے،، بھارت کےیکطرفہ اقدامات کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پرعزم ہے،،پاکستانی موقف سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے،،،
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کو مسترد کردیا،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےٹیوٹر پیغام میں کہا ہےکہ ،،اپنےٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پرعزم ہے،،پاکستانی موقف سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔۔شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے،اس لیےکشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے ،بھارت کا یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم نہیں کر سکتا،،،
۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام ایسے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے ،پاکستان غیرقانونی اقدام کیخلاف ہر آپشن استعمال کرے گا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔