خوشاب میں ایک تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ھوئے مریم نواز شریف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ن لیگی قیادت کی جانب سے حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کی کال ملتے ھی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ کی عزت نہیں بلکہ عوام کی عزت کا سوال ھے جو مانگنے سے نہ ملی تو چھیننا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشیں آتی ہیں، وزیراعظم کہیں نظر نہیں آتا، آٹا روٹی مہنگی، گیس بجلی مہنگی ہوگئی لیکن وزیراعظم کہیں نظر نہیں آتا.ایک کروڑ نوکریاں دئنے کا جھانسہ دینے والے نے نوکریاں چھین لیں.
۔ مریم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف نہیں پاکستان قید ہے، پاکستان کی خوشحالی قید ہے، پاکستانی عوام کے اچھے دن قید ہیں۔ جس دن نواز شریف رہا ہوگیا پاکستان رہا ہوجائے گا، پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت رہا ہوجائے گی، زنجیروں میں جکڑا پاکستانی میڈیا رہا ہوجائے گا.
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں بڑے بڑے لوگوں نے خود کو زمین پر گرالیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب سے مل کر ججوں کو ان کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کر کے اپنے سیاسی حریفوں کو میدان سے اٹھا کر باہر کردیتا ہے. مریم نے مزید کہا کہ جس جج نے نواز شریف کو سزا دی تھی اس جج نے کہا نواز شریف بے گناہ ہے، اور وہ جج کہتا ہے کہ مجھ پر اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ میں خود کشی کرنے کا سوچنے پر مجبور ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی اعظم عمران خان جب اقتدار میں نہیں لایا گیا تھا تب بھی روتا تھا آج بھی روتا رہتا ہے۔ عوام کہتے ہیں کہ روٹی بجلی مہنگی ہوگئی تو کہتا ہے نواز شریف کا اے سی اتار دوں گا۔ عوام کہتے ہیں روزگار ختم ہوگئے تو کہتا ہے نواز شریف کا کھانا بند کردوں گا۔
مریم نے کہا کہ عمران خان نے صرف ووٹ نہیں چھینا آپ سے آپ کی روٹی چھین لی ہے، عمران خان نے عوام سے روزگار چھین لیا۔ ووٹ کی عزت چھیننی پڑے گی،
نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ اگر محترم ادارے سیاست میں آئیں گے تو ملک کا کمزور ہوگا، جب ملک کمزور ہوگا تو دشمن کو موقع ملے گا۔
مریم نے گو نیازی گو کے نعرے لگاتے ھوئے کہا کہ وہ نالائق ، نااہل، جھوٹا بہتان باز بلکہ بزدل بھی ہے، کیونکہ یہ نواز کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔ رہنما مسلم لیگ ن کے بتایا کہ "عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف کو چھوڑ دیا تو میں ایک منٹ بھی حکومت نہیں کرسکتا، نواز شریف پھر اقتدار میں واپس آجائے گا”۔ مریم نے کہا کہ لوگ عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں، جن کے کندھوں پر چڑھ کر عمران حکومت میں آیا ہے وہی اسے اقتتدار سے الگ کریں گے کیونکہ
پاکستان کی ترقی رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ نواز شریف کو رہا کردو ورنہ اس وقت سے خوف کھاؤ جب عوام کا جزبہ کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کو اڑا کے رکھ گے گا۔
مریم نواز نے کارکنان کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی، خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔