بے اثر دوا کا استعمال ، ڈینگی کے حملوں میں شدت آگئی

پاکستان میں انسداد ڈینگی مہم میں استعمال ہونے والی دوا ڈیلٹا میتھرین بے اثر ہوگئی ۔ بین الاقوامی ادارے ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کے خلاف لیمڈا کلیتھورین نامی دوا تجویز کی تھی لیکن پنجاب حکومت نےڈیلٹا میتھرین پر انحصار کرنا ضروری سمجھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ڈینگی مچھر ڈیلٹا میتھرین کے اثر کو برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت کے ساتھ دوبارہ حملہ آور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے ڈیلٹا میتھرین دوا پر انحصار کیا تاہم یہ دوا اب بے اثر ہو گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے غفلت کے باعث مزید 68 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ادھر وفاقی دار الحکومت میں بھی ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے ، 28 اگست کو پمز اسپتال میں صرف 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔پمز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے ، اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ بھی قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، حکومت ڈینگی مہم کی تمام تر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button