ڈیوائن جونسن بازی لے گئے
امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔
معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔’دی راک’ کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔
ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کے لیے خوب مقبولیت حاصل کی
ان کے بعد اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔
چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔
جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔
