124سالہ خاتون نےطویل عمرکارازبتادیا
چین میں ایک خاتون کی گزشتہ دنوں124ویں سالگرہ منائی گئی اورانہوں نےاپنی طویل زندگی کارازبتادیا۔
چینی میڈیاکےمطابق چیو چیاشی نامی خاتون کی پیدائش یکم جنوری1901 کو ہوئی تھی۔صوبہ سیچوان کےعلاقےسےتعلق رکھنےوالی خاتون نے2025 کےآغاز پر 124 ویں سالگرہ منائی اورلاکھوں افراد کی توجہ حاصل کرلی۔
ان کی پوتی ہی اب60 سال کی ہےجبکہ ان کےخاندان کاسب سےکم عمر رکن8 ماہ کا ہے۔مگر ان کی عمر کی چین سےباہرکےاداروں کی جانب سےباضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہےاور اسی وجہ سےان کا نام گنیزورلڈ ریکارڈزمیں درج نہیں ہوسکا۔
مگر چین کے گھرانوں کے رجسٹریشن سسٹم میں ان کی تاریخ پیدائش درج ہے۔
چیو چیاشی نےاپنی لمبی عمر کے رازوں کواپنی سالگرہ کےموقع پر میڈیا سے شیئر کرتے ہوئےسادہ اور معمولات پر مبنی طرز زندگی اپنانےپرزور دیا۔
وہ دن میں3 بار کھانا طےشدہ وقت پر کھاتی ہیں اورکھانےکےبعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں جبکہ رات8 بجےسونےکےلیےلیٹ جاتی ہیں۔
وہ اب بھی کئی کام کرلیتی ہیں جیسے اپنےبالوں کوسنوارنا،آگ جلانا، پالتو بطخوں کو کھانا کھلانا اورسیڑھیاں چڑھنا وغیرہ۔ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے تھے۔