کھانےکےبعد15منٹ کی چہل قدمی صحت کیلئےمفید قرار

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی بھی مجموعی صحت پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 10 سے 15 منٹ کی ہلکی پھلکی چہل قدمی ہاضمے، بلڈ شوگر، دل کی صحت اور ذہنی سکون سمیت کئی پہلوؤں کو بہتر بناتی ہے۔
کھانے کے بعد چلنے سے معدہ اور آنتوں کی حرکت تیز ہوتی ہے جس سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور بدہضمی یا بھاری پن کم ہوتا ہے۔
چلنے کے دوران پٹھے گلوکوز کو توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے کھانے کے بعد شوگر لیول اچانک بڑھنے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، خاص طور پر کاربوہائیڈریٹس کھانے کے بعد چہل قدمی بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
اگرچہ یہ سخت ورزش کا متبادل نہیں مگر روزانہ کی مستقل چہل قدمی اضافی کیلوریز کم کرنے اور غیر ضروری اسنیکس سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔
