200ملین ڈالربجٹ والی فلم اے آئی کی مدد سے 24گھنٹے میں تیار

سوشل میڈیا پر ایک اے آئی جنریٹڈ فلم کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں 200 ملین ڈالرکے برابر ’’ہائی-بجٹ‘‘ فلم جیسا مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

بیان نے نہ صرف انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ کے فلم سازوں اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ جرمن کریئیٹو اسٹوڈیو ’دی ڈور برادرز‘ نے تقریباً تین منٹ کی سائنس فکشن مختصر فلم جاری کی، جس میں بڑے شہروں کے تباہ کن مناظر، دھماکے، اور سینماٹک شاٹس دکھائے گئے ہیں جو روایتی بڑے فلم ساز اداروں کے معیار کی یاد دلاتے ہیں۔

اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 24 گھنٹے میں مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے، جس میں فلمی عمل جیسے کیمرا، اداکار، حقیقی سیٹ یا روایتی VFX پروسیسنگ شامل نہیں تھی۔

اگرچہ 200 ملین ڈالر کا ذکر فلم کے اصل بجٹ کے طور پر نہیں بلکہ ’’بڑے فلمی پروڈکشن‘‘ کی پروڈکشن ویلیو کے تناظر میں کیا گیا، اس کے باوجود یہ تجربہ اے آئی کی تیز رفتار قابلیت کو اجاگر کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ اے آئی جنریٹو سسٹمز آج کل بڑے سینماٹک مناظر کس حد تک تخلیق کرسکتے ہیں۔

 

Back to top button