وزن میں غیر معمولی کمی کی شکار 27 سالہ خاتون انتقال کرگئیں

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، جن کا وزن بیماری کے باعث کم ہو کر صرف 17.5 کلوگرام رہ گیا تھا۔

متوفیہ، جو سوشل میڈیا پر  ’چیاؤ چیاؤ‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں، طویل عرصے سے معدے کی شدید بیماری (کرونک گیسٹرک ایٹروفی) میں مبتلا تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے 17 جولائی کو ایک ویڈیو کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی، جو وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چیاؤ چیاؤ 17 دسمبر کی صبح انتقال کر گئیں جبکہ 18 دسمبر کو ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی بیماری کا تعلق طویل ذہنی اور جذباتی صدمات سے تھا۔ وہ کم عمری میں والدہ کی طرف سے چھوڑ دی گئی تھیں، جبکہ چند سال قبل ان کے والد معدے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Back to top button