لاہور کے متعدد علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی کی سفارش کردی گئی

لاہورمیں ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کی سفارش کردی گئی،سی او او علامہ اقبال ایئرپورٹ کا ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن، علی پارک ،نادر آباد،جوڑے پل، الفیصل ٹاؤن، تاج باغ، کینال بینک سمیت 15 علاقوں میں پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمد و رفت محفوظ بنانے کیلئے پتنگ بازی پر پابندی کی سفارش کی۔دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی یقینی بنائی جائے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 12 جنوری کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا، پابندی کا حتمی فیصلہ ضلعی انتظامیہ کرے گی۔
