روزانہ ایک کیلاکھانابلڈپریشرکےمرض میں مفید قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کیلوں میں موجود پوٹاشیم نامی غذائی جز بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹروں کو دور رکھنا ممکن ہو جاتا ہے مگر دیگر پھل جیسے کیلے روزانہ کھانے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے اکثر مریض اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔