چیمپیئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑادھچکا

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریق کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا فاسٹ بولر گیرالڈ کوئٹزی ایونٹ سے باہر۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، چند روز قبل اسکواڈ میں شامل کیے گئے فاسٹ بولر گیرالڈ کوئٹزی بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
گیرالڈ کوئٹزی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم فاسٹ بولر اب سہ ملکی سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔اس سے قبل فاسٹ بولر اینریچ نوکیا بھی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے۔
جنوبی افریقی اسکواڈ میں 6 نئے پلیئرز بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کیلئےمنتخب مارکو جینسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، کیگاسو ربادا، ریکلٹن، ٹرسٹیان اسٹبز اور وان ڈیرڈوسن سہ ملکی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
تین ملکی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کا پہلا مقابلہ 10 فروری کو لاہور میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
