کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا دم توڑ گیا

کراچی میں زیر علاج جیکب آباد کا رہائشی ریبیز کا شکار لڑکا دم توڑ گیا۔
2ماۃ قبل آوارہ کتے نے لڑکے کے ہاتھوں اور ٹانگ پر کاٹا تھا، جس کے بعد لڑکے میں ریبیز کی علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں۔
علاج نہ ہونے کے باعث لڑکے کو صرف درد کم کرنے کی دوائیں دی جارہی تھیں۔
ہسپتال حکام کے مطابق بچے کو ایک روز قبل تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ تاہم آج وہ کراچی میں انتقال کر گیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال ریبیرز سے 21 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
