برطانیہ میں آن لائن نقشہ دیکھنےوالی گاڑی دلدل میں پھنس گئی

برطانیہ میں ایمازون کی ڈیلیوری وین جی پی ایس پر نقشہ دیکھتے دیکھتے دلدل میں پھنس گئی۔ یہ علاقہ برطانیہ کی وزارتِ دفاع کی شوٹنگ رینج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ایچ ایم کوسٹ گارڈ ساؤتھ اینڈ آن سی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلکاروں نے ٹیمز ایسچوئری میں چھ سو سال پرانے چھ میل طویل پیدل چلنے والے راستے دی بروم وے پر رسپانڈ کیا۔

ایمازون ڈرائیور جی پی ایس کی رہنمائی سے فاؤلنیس آئی لینڈ تک جانا چاہ رہا تھا لیکن غلطی سے ایسیکس گریٹ ویکرنگ میں موجود بروم وے میں پھنس گیا اور وین فوراً ہی دلدل میں پھنس گئی۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بروم وے کا راستہ گاڑیوں کے لیے نہیں ہے یہاں سے صرف پیدل جانا چاہیے وہ بھی کسی گائیڈ کے ساتھ جس کو دلدل کا پتہ ہو۔ یہ انتہائی خطرناک علاقہ ہے اور وزارتِ دفاع کی ملکیت ہے اور یہاں صرف تب آیا جا سکتا ہے جب فائرنگ رینجز فعال نہ ہوں اور بیریئر کھلے ہوں۔

ڈیلیوری ڈرائیور نے وہاں سے نکل کر ایمازون کو واقعے سے متعلق بتایا۔ بعد ازاں موقع سے گاڑی کو بھی نکال لیا گیا۔

Back to top button