اسلام آباد میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی،عامر مغل،عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیاگیا ہے جب کہ 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ نون کی مدعیت میں درج کی گئی،مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کےاستعمال کا الزام عائد کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے ایماء پر جلوس میں شامل شرکاء نے ولیس اہل کاروں پر تشدد کیا۔

ایف آئی آر میں کہاگیا ہےکہ شرکاء نے 26 نمبر چونگی پر کرینز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو جلایا۔

سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں :  وزیر اعظم

Back to top button