225گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کاقافلہ پارا چنار پہنچ گیا

اشیاخورونوش پرمشتمل 225گاڑیوں کا قافلہ پاراچنارپہنچ گیا۔قافلے میں اشیاء خورونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی ہیں۔

 ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 272 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں جبکہ  ابتک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائےگا۔کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے دونوں فریق طریقہ کار وضع کرکے جلد از جلد حکومت کو دیں گے، بگن کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ان کی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے مشروط ہوگی۔

Back to top button