ہڈیوں کی مضبوطی کیلئےچائے کاروزانہ ایک کپ فائدہ مندقرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ  چائے اور کافی دونوں مقبول گرم مشروبات ہیں۔روزانہ ایک کپ سے چائےیاکافی پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوسکتی ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے پینے کے عادی افراد میں ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کا باعث بننے والے عارضے کا خطرہ کافی پینے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

امریکا کی فلینڈرز یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ چائے پینے والے افراد کی ہڈیوں میں منرلز کی سطح یا کثافت اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ معتدل مقدار میں کافی پینے سے ہڈیوں کی کثافت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے مگر روزانہ 5 کپ سے زیادہ کافی پینے سے ہڈیوں کی کثافت گھٹ جاتی ہے اور ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کی لگ بھگ 10 ہزار خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور ایک دہائی تک ان کی ہڈیوں کی کثافت کی جانچ پڑتال کی گئی۔

Back to top button