تل ابیب پر اڑتے کوؤں کے جُھنڈ نے ہلچل مچادی

تل ابیب کے آسمان پر کوؤں منڈلاتے ہوئے جھنڈوں کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے

گزشتہ دنوں اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ان پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو بعض حلقوں نے آنے والی ’مکمل تباہی‘ کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال کا شگون سمجھے جانے سے متعلق بتایا۔

صارف کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ ایسا ہونے پر رومی جنگیں روک دیا کرتے تھے۔ اس سے سمجھا جاتا تھا کہ ’خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے۔

اس غیر معمولی واقعے کو مذہبی پیشگوئی’ہاربنگر آ ف ڈُوم‘ سے بھی جوڑا گیا جو مکمل تباہی کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔

Back to top button