پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے کی بڑی کمی کاامکان

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے کی بڑی کمی کاامکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے لائے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران میں جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد گر گئیں، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آ گئیں۔
پاکستان کی کامیابی سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات سامنے آئے ہیں سیزفائر کے نتیجے میں عالمی مینڈی میں تیل کی قیمتیں بھی 19 فیصد تک گرگئیں۔
وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 19 فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آچکی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔
