عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا جس کے تحت آج بشریٰ بی بی اور عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کےلیے لوگ آئے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کی وہیں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان بھی ملاقات کرائی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی۔

Check Also
Close
Back to top button